ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ کی زیر صدارت اجلاس

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں ماہ رمضان المبارک کی آمد اور تیاری کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل علی سومرو، اے ایس پی قرت العین، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیہوں، اسسٹنٹ کمشنر میاں سعود بن نعمان، سوئی گیس آفس کے ڈپٹی مینیجر حمزہ علی، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران حافظ مولانا محمد صادق سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، مولانا التماس صابر، واحد حسین پہلوانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی ممبران کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے، سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے اور تراویح اور سحری کے اوقات اور دیگر مذہبی اجتماعات میں مساجد میں حفاظتی انتظامات کو ممکن بنانے، صفائی ستھرائی نظام کو بہتر بنانے، افطاری کے وقت خریداری کے لئے ٹریفک کی روانگی کو بہتر اور ممکن بنانے، رات کے اوقات میں آوارہ کتوں کو مارنے، مچھر مار سپرے کروانے، رمضان المبارک میں احترام رمضان المبارک کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوٹلوں کو بند رکھنے اور روز مررہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو مقررہ قیمتوں میں فروخت کرنے کو یقینی بنانے کے متعلق نشاندہی کی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ نے امن کمیٹی کے ممبران کو یقین دلایا کہ ماہ رمضان المبارک میں احترام رمضان المبارک آرڈینیس پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جائے گا اور امن کمیٹی ممبران کی جانب سے نشاندہی کردہ تمام گزارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں سوئی گیس کمپنی کے نمائندوں کی جانب سے سحری و افطاری کے اوقات میں سوئی گئیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے متعلق بھی آگاہی دی۔



