سرکٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاويد لطيف ميمن /جانوڈاٹ پی کے)سرکٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عمارت کو بہتر حالت میں بحال کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے سرکٹ ہاؤس مکلی کا دورہ کرکے وہاں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے عمارت کی حالت، دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں سرکٹ ہاؤس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عمارت کو بہتر حالت میں بحال کیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرمتی کام معیاری انداز میں مکمل کیا جائے اور سرکاری عمارت کی خوبصورتی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



