100کھجور کھائیں اور صحت مند ہوجائیں!سائنسدانوں نے حیران کن فوائددریافت کرلئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)کھجوریں سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور اس کی متعدد اقسام ہوتی ہیں۔یہ تازہ اور خشک دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتی ہیں اور ہم لوگ زیادہ تر خشک کھجوریں ہی استعمال کرتے ہیں۔کھجوروں میں قدرتی شکر ہوتی ہے جس کے باعث خشک ہونے پر وہ زیادہ میٹھی ہو جاتی ہیں۔مگر میٹھا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کے لیے نقصان دہ ہیں، درحقیقت اس پھل میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔100گرام کھجوروں سے جسم کو کاپر، میگیشم، مینگینیز، پوٹاشیم، وٹامن بی 6، فائبر اور آئرن سمیت متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں۔امریکا کے کلیو لینڈ کلینک نے کھجوروں کے استعمال سے صحت کو ہونے والے 6 فوائد کے بارے میں بتایا ہے۔
فائبر سے صحت کو ہونے والے فوائد کو ثابت کیا گیا ہے۔منہ کی صفائی کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی جو سانس کی بو کا شکار بناتی ہے،اس پھل کو کھانے نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے، قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
کھجوروں میں ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر خلیات کو مضر مواد سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔جسمانی توانائی مستحکم رکھنے کیلئے دوپہر کے کھانے کا بہترین وقت کیا ہوتا ہے؟تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس سے آٹو امیون امراض، کینسر، امراض قلب اور دیگر سے متاثرہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔



