دارارقم اسکولز گروپ گوجرانوالہ ریجن کے پرنسپلز و ڈائریکٹرز کی میٹنگ،کارکردگی کا جائزہ اور نیو ایڈمیشن کمپین پر تبادلہ خیال

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) دارارقم اسکولز گروپ سی گوجرانوالہ ریجن کی پرنسپلز و ڈائریکٹرز میٹنگ زیر صدارت زونل ڈائریکٹر صابر حسین بٹ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سی ایف او ابراہیم محمد اور محمد سلیم تھے۔میٹنگ میں ریجن بھر سے ڈائریکٹر و پرنسپلز کی شرکت۔اس موقع پر سابق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیو ایڈمیشن کمپیئن کے سلسلہ میں تجاویز و آراء پر تبادلہ خیالات ہوا۔پرنسپلز رپورٹ پیش ہوئی اور موسم سرما تعطیلات میں اضافہ و ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کو زیر بحث لایا گیا۔سی ایف او ابراہیم محمد نے کہا کہ تعلیم سے وابستہ افراد ملکی ترقی کے ضامن اور نوجوان نسل کی تربیت کا اہم حصہ ہیں تہذیب کو فضولیات سے بچانے کی ذمہ داری بھی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران پر عائد ہوتی ہے دارارقم کا پورا نظام بامقصد تعلیم کا حامل ہے تعلیم و ریاست کے نظام میں ریفارمز لانا ہوں گی اس موقع پر محمد سلیم ایڈمن ہیڈ،عرفان کھوکھر،محمد افضال بٹ،منور احمد اور منیب احمد سمیت دارارقم گوجرانوالہ ریجن کے مختلف اداروں کے  ڈائریکٹر و پرنسپلز بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button