معاشی ترقی کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرینگے ،اسحاق ڈار

ڈیوس(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن مصروفیات جاری رہیں۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاتھ فائنڈر گروپ کے پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے عالمی فورم پر پاکستان کی وسیع معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں اسٹارٹ اپس معاشی ترقی اور سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نوجوان کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ ملکی معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button