احمد رندھاوا اور ایمان خان کی گانے پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل، تعریفی کمنٹس کی بھرمار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد رندھاوا اور ایمان خان کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد رندھاوا کے فین پیج سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکار کو ایمان خان کے ساتھ گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’بس وائب میچ ہونی چاہیے۔
چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے بڑی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ احمد رندھاوا اور ایمان خان نے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔
اس سے قبل داکار احمد رندھاوا نے ’چالباز‘ کی ساتھی اداکارہ ایمان خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی تھی۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار کا نام روہان اور ایمان کا نام عنایا لکھا ساتھ میں ’چالباز‘ اور ’رونایا‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا تھا۔



