مٹھی میں دلت برادری کی بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلی

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) چند روز قبل بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے خلاف تھرپارکر کی دلت برادری کی جانب سے مٹھی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت دلت برادری کے رہنماؤں سمترا منجیانی، اشوک کمار چوہان، میورام ساقی، لیمن تھری، ٹھارومل ترکیو اور راجومل نے کی۔ ریلی میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی فقیر صادق چوک سے نکالی گئی، ایوان صحافت اور پریس کلب سے کشمیر چوک تک شہر کا گشت کیا۔اس موقع پر مودی اور راج ناتھ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

ریلی میں شریک لوگوں کے ہاتھوں میں پینافلیکس بینرز تھے جن پر مودی اور راج ناتھ مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ نے صدیوں سے اپنا تشخص برقرار رکھا ہے اور ہم پہلے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے چکے ہیں۔ اب بھی بھارتی وزراء اپنے بیانات سے باز آجائیں ورنہ پاک فوج اور عوام ایسی تباہی مچائیں گے کہ انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

پاکستان کی دلت برادری پاک فوج کے ساتھ ہے۔ سندھ پاکستان کا وجود ہے اور کوئی اس کے وجود سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button