ڈہرکی: 12 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج

ڈہرکی (وجے کمار چاولہ، نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈہرکی میں 12 سالہ بچی کے مبینہ اغوا کے خلاف اس کے بھائی سجاد کورائی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور معاملے میں پولیس کی مبینہ پشت پناہی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سجاد کورائی نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن ساجدا کپڑے سلوانے کے لیے عبدالطیف شیخ کے گھر گئی تھی، لیکن واپس نہیں آئی۔
سجاد کورائی نے بتایا کہ اغوا کی رپورٹ درج کرانے تھانے جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور الٹا انہیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو مبینہ طور پر پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے، اسی لیے انہوں نے انصاف کے لیے پریس کلب کا رخ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سپاہی جیکب ساوند ملزم کی حمایت کر رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ سجاد کورائی نے ایس ایس پی گھوٹکی اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا کہ بچی کی فوری بازیابی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



