دادو،مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی

دادو(جانوڈاٹ پی کے)دادو کے اے سیکشن تھانے کی حدود امینانی لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قابل عرف قاضی جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے پستول اور میگزین بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی جاری ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button