خیرپور ناتھن شاہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کیخلاف احتجاج

دادو(رپورٹ:عابد ببر/جانو ڈاٹ پی کے)خیرپور ناتھن شاہ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزری، جہاں مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایران سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی طاقتیں فوری طور پر کشیدگی کم کرائیں اور حملے بند کرائے جائیں۔ مقررین نے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Back to top button