دادو: جانو ڈاٹ پی کے کے ڈسٹرکٹ رپورٹر عابد ببر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

دادو (جانوڈاٹ پی کے) جانو ڈاٹ پی کے کے ڈسٹرکٹ رپورٹر عابد ببر کی ہمیشرہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر سے صحافتی حلقوں اور اہلِ علاقہ میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جانو ڈاٹ پی کے کی پوری ٹیم اس دکھ کی گھڑی میں عابد ببر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔



