بدین:کڑیو گھنور کے قریب مویشی تاجروں سے دن دیہاڑے ڈاکونقدی اور موبائل فون لوٹ کرفرار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کڑیو گھنور کے قریب مویشیوں کے تاجروں سے دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو 4 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر آسانی سے فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق کڑیو گھنور کے مویشیوں کے تاجر ہفتے کے روز تلہار کے قریب لگنے والی مویشی پڑی میں اپنے مویشی فروخت کر کے تلہار مویشی پڑی سے چنگچی رکشہ کرائے پر لے کر کڑیو گھنور آ رہے تھے کہ متارو مین روڈ پر سہتا باؤنڈری اسٹاپ کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نقاب پوش مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر مویشیوں کے تاجروں کو یرغمال بنا لیا ڈاکوؤں نے کڑیو گھنور کے رہائشی علی حسن رند سے 4 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور چک نمبر 14 کے تاجر قاسم چانڈیو سے موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے مویشی تاجروں نے اس واقعے سے متاثرہ تاجروں نے کڑیو گھنور تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئیے ہے۔



