چیک ریپبلک میں اسرائیل کیلئے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کو آگ لگادی گئی

چیک ریپبلک (جانوڈاٹ پی کے)چیک ریپبلک میں اسرائیل کے لیے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کو آگ لگا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کے شہر پردو بیس میں قائم فیکڑی کو آگ لگا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کی فیکٹری نے اسرائیل کے لیے ڈرون بنانےکا معاہدہ کیا تھا۔
دارالحکومت پراگ کے مشرق میں 120 کلومیٹر دور واقع ایلبٹ سسٹمز نامی اس فیکٹری میں لگی آگ نے مزید ایک بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں، آگ لگنے سےکسی کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیل مخالف گروپ نے آگ لگائی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کی۔
اسرائیل مخالف گروپ کا کہنا ہےکہ انہوں نے یہ کارروائی غزہ میں نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات کے جواب میں کی ہے۔



