سری لنکا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی طرف بڑھنے لگا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی طرف بڑھنے لگا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان دتوا بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
طوفان کے زیر اثر بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ 50 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
اس سے پہلے سری لنکا میں طوفان دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تعلیمی اداروں میں بند کر دئیےگئے ۔ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد ہلاک ہوئے ۔
حکام کا کہنا ہےکہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔



