مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کو سستی رننگ فنانسنگ فسیلٹی فراہم کی جائے،خالد مغل

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل نے کہا ہںے کہ مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد صدیوں سے دھات کاری اور کٹلری سازی کا عالمی حوالہ رہا ہے اور یہ پاکستان کا واحد منظم مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز پر مبنی کٹلری کلسٹر ہںے جس نے مقامی روزگار ویلیو ایڈیشن امپورٹ متبادل اور ایکسپورٹ گروتھ میں بنیادی کردار ادا کیا ہںے انہوں نے کہا کہ 2009 میں یونیڈو اور یو ایس ایڈ کی ٹیکنیکل معاونت اور میچنگ گرانٹ پروگرام کے تحت پورے مقامی کٹلری کلسٹر میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کے تحت جدید آٹو میٹک پالشنگ فنشنگ اور ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجی منتقل کی گئی جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کلسٹر بیسڈ بیرونی امدادی ماڈل تھا مگر اس شروعات  کے باوجود مقامی مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے گزشتہ پندرہ برسوں سے سٹیٹ بینک آف پاکستان پنجاب حکومت اور پنجاب بینک کی جانب سے اس کٹلری کلسٹر کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سستی رننگ فنانس سہولت سے محروم رکھا گیا جس کے نتیجے میں خام مال کی قلت پیداواری صلاحیت میں کمی اور ایکسپورٹ آرڈرز کے ضیاع جیسے سنگین مسائل پیدا ہںوئے جو انڈسٹری کی نااہلی نہیں بلکہ واضح طور حکومتوں کی پالیسی ناکامی کی نشاندہںی کرتے ہیں محمد خالد مغل نے مزید کہا کہ وزیرآباد مقامی کٹلری کلسٹر ایک ٹیکس دینے والا روزگار پیدا کرنے والا اور خلیجی منڈیوں میں ایکسپورٹ شروع کرنے والا کلسٹر ہے اور اگر فوری طور پر اس کو سستی رننگ فنانس اورخام میٹریل فنانسنگ لائن فراہم کر دی جائے تو پاکستان دنیا کی اربوں ڈالر کی کٹلری مصنوعات کی ڈیمانڈ  میں اپنی ایکسپورٹ کو بڑھا سکتا ہںے جبکہ ملک میں تیار کٹلری اشیاء کی امپورٹ میں نمایاں کمی کر کے مرد خواتین کے لیے ہزاروں نئے روزگار مواقع پیدا کر سکتا ہںے لہٰذا وفاقی حکومت پنجاب حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مقامی مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کو سستی رننگ فنانسنگ فسیلٹی فراہم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وزیرآباد کی مقامی کٹلری صنعت دوبارہ قومی ترقی کا انجن بن سکے۔

مزید خبریں

Back to top button