علی پور چٹھہ، تین سالوں میں ایک بلین کی سرمایہ کاری کسٹمر کا برانچ پہ اعتماد کا ثبوت ہے، مینجر یونائیٹڈ بینک

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)تین سالوں میں ایک بلین کی سرمایہ کاری کسٹمر کا برانچ پہ اعتماد کا ثبوت ہے۔3 ملین سے 13 ملین کا سفر مکمل ہونے پر صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں،برانچ آنیوالے صارفین کو بنک سے متعلق تمام سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار مینجر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ علی پور چٹھہ برانچ محمد عثمان نے معروف صحافی علمدار حسین چوہدری اور ڈاکٹر ملک آصف علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں علی پور چٹھہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے برانچ پر اعتماد کرتے ہوئے صرف تین سال میں ایک ملین کا اضافہ کیا جو برانچ کے صارفین کے ساتھ اچھے برتاؤ کا بھی ثبوت ہے۔محمد عثمان نے کہا کہ میں عرصہ دس سال سے یوبی ایل سے منسلک ہوں اور یہ میری تیسری برانچ ہے میں اپنے رب کے حضور شکر بجا لاتا ہوں کہ میں جہاں بھی گیا اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی اور میں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔بنک کی از سرنو تعزین وآرائش کے حوالے سے علمدار حسین چوہدری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنک انتظامیہ نے کسٹمر کا بھروسہ دیکھتے ہوئے سہولیات پہنچانے کیلیے تقریبا دو کروڑ روپے کی خطیر رقم سے نیا نظام متعارف کروایا ہے جس سے اب کسٹمر کو فوری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔محمد عثمان نے کہا کہ علی پور چٹھہ و گردونواح کے رہائشیوں سے میری اپیل ہے کہ ایک دفعہ ہماری برانچ وزٹ کریں اور اگر وہ معطمعن ہوں تو ہمارے پاس اپنا کھاتہ کھلوائیں ہم بہترین بینکنگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔



