رکاوٹیں ختم ، حکومت نے بینکوں کو کرنسی تبادلے کےمعاملے میں آزاد کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے کرنسی ایکسچینج میں رکاوٹیں ختم ہوگئی۔ حکومت نے بینکوں کو کرنسی تبادلے کےمعاملے میں آزاد کر دیا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اصلاحات کی ہیں ۔ یہ کام 40 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا ۔ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں غیرضروری قواعد ختم کئے گئے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے بینکوں کواسٹیٹ بینک سے بہت سی اجازتیں لینا پڑتی تھیں ۔ حکومت پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ بھی منظور کروا چکی ۔ اگلے مرحلے میں کاروباری افراد کیلئےایف بی آر کی رکاوٹیں ختم کرنے جا رہے ہیں ۔



