ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کرفیو نافذ، گاڑیوں،موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان (جانوڈاٹ پی کے)ڈیرہ اسماعیل خان کی  تحصیل کلاچی میں دفعہ 144کے تحت صبح 6 سے شام  6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6سے شام 6 بجے تک لگے رہنے والے کرفیو کے دوران  گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی ہوگی جب کہ اس دوران   پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی۔

 دوسری جانب کرفیو کے دوران شہریوں کو  کاغذات ساتھ رکھنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button