مٹھی: گورنمنٹ ہائے سکول گوٹھ ویرہاڑ میں ثقافتی رنگا رنگ تقریب، طلباء کی نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے قریب گورنمنٹ ہائے اسکول گوٹھ ویرہاڑ میں STEM مقابلہ 2026 اور سندھ کے ثقافتی تھذیب کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح معزز مہمان سابق سینیٹر گیان چند تھارانی، ماہر تعلیم دولترام، ارباب ذوالفقار علی، پروفیسر حفیظ اللہ نہڑی، امام الدین نہڑی اور ہیڈ ماسٹر راجیش کمار مورانی نے کیا۔

تقریب کے دوران طلباء نے مختلف STEM ماڈلز پیش کرکے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس کے ساتھ ثقافتی رقص، ڈنڈیا ڈانس، تلوار رقص، ثقافتی گیت، ٹیبلوز اور تقاریر بھی پیش کی گئیں جنہیں شرکاء نے خوب داد دی۔

اسٹیج کو مختلف رنگوں، پھولوں اور ثقافتی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جس نے تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔ تقریب کے اختتام پر مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button