ہالا: روشن تارا ہائی اسکول میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد، طلبہ و طالبات کی تقاریر، ٹیبلوز اور کوئز مقابلے

ہالا (رپورٹ: امجد راجپوت )ہالا کے روشن تارا ہائی اسکول میں ثقافتی دن کے حوالے سے ایک شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں سگا شاخ کے نمائندوں نور محمد سہتو، خیر محمد ڈاہری، حاکم علی ڈاہری اور ندیم منگریو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ثقافتی پروگرام کے دوران اسکول کے بچوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں جبکہ مزاحیہ ٹیبلوز پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان کوئز مقابلے بھی کرائے گئے۔
پروگرام کے اختتام پر کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے تمام انتظامات روشن تارا اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ارشد مور میمن نے احسن طریقے سے سرانجام دیے۔



