گورنمنٹ لوئر سیکنڈری سکول بجیر کالونی مٹھی میں کلچرل ڈے کی شاندار تقریب

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) گورنمنٹ لوئر سیکنڈری سکول بجیر کالونی مٹھی میں کلچرل ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے تقاریر، طبلہ اور قومی ترانوں پر رقص کیا۔
قومی ترانوں پر بچوں کے رقص نے پنڈال میں موجود تمام طلباء، اساتذہ اور مہمانوں کو مسحور کردیا۔تقریری مقابلے میں اساتذہ اور مہمانوں نے طالب علموں کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے جبکہ پنڈال تالیوں سے گونجتا رہا۔
اساتذہ اور مہمانان خصوصی نے ثقافتی دن کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور اس موقع پر روشنی ڈالی۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر کیلاش لودھا اور دیگر اساتذہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے نوازا۔آخر میں تقریب کا اختتام سندھ اور پاکستان کے لیے دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔



