بدین میں ثقافتی دن کی رنگا رنگ تقریب، طلبہ، شہریوں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن /جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں منعقدہ ثقافتی محفل میں شہریوں کی بھرپور شرکت رہی، فنکاروں نے قومی و ثقافتی گیت پیش کرکے محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول غریب آباد بدین میں ثقافتی دن منایا گیا، جس میں ٹی ای او عبدالفتح جوڻیجو سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اسکول کے احاطے میں مختلف ثقافتی اشیاء سجائی گئیں بچوں نے ثقافتی لباس میں شاندار پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹا بچوں شایاب، سجل فاطمہ، اَمیصہ، انشرہ، عتیقہ، جنت خاتون اور کشف نے تقاریر پیش کیں، جبکہ تہذیب، سفینا، انزہ، شیرین، سمیرہ، عتیقہ، روئابا، تقدیر، علیشہ، عریشہ، اقصیٰ، سمیران اور دیگر نے گیتوں میں حصہ لیا۔ ٹیبلو میں عباس، محاذ، رِدہ، حمزہ، حنان، احساس، سحر، تیمور، شہزاد اور دیگر بچوں نے حصہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالفتح جوڻیجو، عبدالمبین ملاح اور دیگر مقررین نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اس خطے کی شان دار اور قدیم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ سندھ کی اجرک دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو تحفے میں دینے سے سندھ کا وقار بلند ہوا ہے۔ اس موقع پر کمپیئرنگ وقار حنیف ملاح اور میڈم نیلم میمن نے کی۔ خالد محمود نے بانسری پر لوک دھنیں پیش کیں جبکہ لاڑ کے معروف فنکار استاد کریم کچھی نے سندھ کے گیت گا کر تقریب کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا

مزید خبریں

Back to top button