اوکاڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا،فتنہ الخوارج کا دہشتگرد دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار مقدمہ درج

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) سی ٹی ڈی ساہیوال ریجن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فیصل آباد روڈ اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے مبینہ دہشت گردکو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کر کے ضلع کو بڑی تباہی سے بچا لیا خطر ناک دہشتگرد کی شناخت رحمت اللہ یوسف زئی پٹھان تحصیل کبل ضلع سوات صوبہ خیبر پختونخوا کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے بڑی مقدار میں تیار حالت میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے بڑی مہارت سے ڈی فیوز کرکےناکارہ بنا دیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگرد کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے اس کے قبضہ سے بڑی مقدار میں ملنے والے دھماکہ خیز مواد سے عید کے موقع پر بہت بڑی تباہی پھیل سکتی تھی کاؤنٹر ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی ساہیوال ریجن نے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



