بلوچستان میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ناگزیر،وزیر داخلہ

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان کے علاقے پشین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی آپریشن میں زخمی ہونے والے اہل کاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں نے بروقت آپریشن کرکے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،آپریشن میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی کے جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بلوچستان میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ناگزیر ہیں۔



