لاہور سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنیوالے 7 افراد میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد پولیس اہلکار نکلا ،  کانسٹیبل سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے اسپیشل آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے سات دہشت گردوں میں سے ایک پولیس اہلکار سرفراز ہے ۔ جو انویسٹیگیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات تھا ،  ملزم سے ممنوعہ مواد بھی برآمد ہوا ۔ کانسٹیبل سرفراز دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ، گرفتار ہونے والا پولیس اہلکار لاہور کے سرحدی علاقے برکی کا رہائشی ہے ۔

 انویسٹیگیشن پولیس نے مسلسل غیر حاضری پر سرفراز کو معطل کیا اور پھر نوکری سے برخاست کردیا گیا ، سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور ، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سپانسرڈ بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button