عالمی منڈی میں خام تیل بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،پاکستانی بھی تیاری پکڑ لیں

نیویارک(جانو ڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،خام تیل مہنگا ہونےکی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی یہ توقعات ہیں کہ امریکہ جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا۔
تجارتی ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں4سینٹ ( 0.06 فیصد ) اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 63.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 7 سینٹ (0.12 فیصد) بڑھ کر 60.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔



