صلیبی جنگ شروع!امریکی صدر کی ایران پر ‘دوزخ’ کھولنے کی دھمکی

لاہور(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے مزید بھڑک اٹھے ہیں جہاں ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی شرائط نہ مانی گئیں تو ان پر ‘دوزخ’ کھول دی جائے گی، وہیں دوسری طرف ایران نے دو امریکی ایف-18 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی میڈیا ان طیاروں کی تباہی کی فوٹیج بھی چلا رہا ہے، جس نے امریکی عسکری حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایرانی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے پاس وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اور مذاکرات کی میز پر سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ اس تناؤ کے دوران امریکہ نے اپنی ایلیٹ ‘ایئر بورن ڈویژن’ کے کمانڈوز کو بھی خطے میں روانہ کر دیا ہے، جنہیں پادریوں سے دعائیں کروا کر ایک ‘صلیبی جنگ’ (Crusade) کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ رخصت کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اب زمینی حملے کی بھرپور تیاری کر رہا ہے۔

پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار اور امریکہ و ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں نے بھارت کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے عالمی سطح پر بھارت کی تنہائی اور پاکستان کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور میڈی ایشن کو ‘دلالی’ کا نام دے کر اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے۔ بھارت، جو کبھی ایران میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا تھا، اب اس پورے منظر نامے سے باہر ہو چکا ہے اور اسے خطے میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ادھر ایران کے لیے ایک بری خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بندر عباس کے قریب اسرائیلی حملے میں ایرانی نیول کمانڈر علی رضا تنگسری شہید ہو گئے ہیں، جسے ایرانی دفاعی نظام کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ کی لاجسٹک مشکلات اور ایرانی عوام کا جذباتی لگاؤ اس جنگ کو کسی بھی طرف موڑ سکتا ہے، تاہم پاکستان اس وقت خطے میں واحد ملک ہے جو امن کی شمع جلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button