سوشل میڈیا پر دوستی، پولینڈ کی خاتون نے پاکستان آکر سرگودھا کے نوجوان سے شادی کرلی

پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کیا اور پھر پاکستانی نوجوان سے نکاح کیا

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔ پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کیا اور پھر پاکستانی نوجوان سے نکاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا کی سوشل میڈیا پر سرگودھا کے علاقے بھلوال کے مینور حیات سے تعلق رکھنے والے نوجوان متی اللہ سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون خصوصی طور پر پاکستان آئیں اور سرگودھا پہنچ کر متی اللہ سے نکاح کرلیا۔

خاتون نے شادی سے قبل جامعہ مسجد حمید شاہ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے پاکستان آئی ہیں، اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا ان کا بالکل ذاتی فیصلہ ہے اور کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

یہ رواں ماہ کے دوران دوسری مثال ہے کہ کسی غیر ملکی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے شادی کی ہو۔

اس سے چند قبل بھارت کی ایک سکھ خاتون یاتری، جو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آئی تھیں، لاپتہ ہونے کے چند روز بعد شیخوپورہ میں اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شہری سے شادی کر لی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button