رونالڈو کا زلزلہ متاثرہ بچے کے نام جذباتی پیغام، میچ میں مدعو بھی کر لیا

وینزویلا(جانوڈاٹ پی کے)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسان دوستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ بچےکے لیے خوصوصی پیغام جاری کردیا۔
وینزویلا میں آنے والے حالیہ زلزلے میں اندریس میلس اپنے والدین کو کھو بیٹھا تھا جب کہ وہ خود بھی شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی ایک ٹانگ بھی کاٹنا پڑی۔
اسپتال میں زیر علاج اندریس میلس نے سوشل میڈیا پر رونالڈو سے ٹریڈنگ کارڈ دینےکی درخواست کی تھی تاکہ وہ اپنا حوصلہ برقرار رکھ سکے۔
یہ خواہش جب کرسٹیانو رونالڈو تک پہنچی تو انہوں نے اندریس کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔ انہوں نے لڑکےکی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اسے اپنے میچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ رونالڈو نے ذاتی پیغام کے ذریعے نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کی بلکہ دنیا بھر میں انسانیت اور ہمدردی کا خوبصورت پیغام بھی دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہیلو اندریس! امید ہے تم خیریت سے ہو۔ میں یہ ویڈیو تمہیں ایک بھرپور محبت بھرا سلام بھیجنے کے لیے بنا رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ تم میرے بہت بڑے مداح ہو اور میری دعا ہے کہ تم جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤ۔ میں چاہتا ہوں کہ تم میرے کسی میچ میں آؤ تاکہ ہم مل کر اس سے لطف اندوز ہوں۔ میں تم سے ملنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ ہمت مت ہارنا میرے دوست۔’
رونالڈو کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مداح اسے کھیل سے بڑھ کر انسانیت کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔
Cristiano Ronaldo saw the message of the Venezuelan boy who lost everything after the earthquake and he took action ❤️🩹🙏🏼
In addition to sending him words of encouragement, he invited Andrés to meet him: “I want you to attend one of my games!”.
Sending strenght and all best… pic.twitter.com/QvBbDMXc4e
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) July 3, 2026



