خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جبھیل کے ہمراہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سامنے سرنڈر کر دیا

ڈہرکی(رپورٹ: وجے کمار چاولہ)سندھ پنجاب کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جبھیل کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے سرنڈر کر دیا تفصیل کے مطابق تنویر اندھڑ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی جبکہ اس کے قریبی ساتھی ظفری جبھیل کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی گئی تھی دونوں ملزمان طویل عرصے سے کچے کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھے اور سندھ و پنجاب پولیس کو قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے رحیمیارخان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری مسلسل آپریشن اور دباؤ کے باعث دونوں ملزمان نے گرفتاری پیش کی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق سرنڈر کے بعد ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تنویر اندھڑ اور اس کے ساتھی کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں اور ان کی گرفتاری سے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ مزید یہ کہ تفتیش کے دوران اہم انکشافات اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے علاقہ مکینوں نے دونوں خطرناک ملزمان کے سرنڈر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے

مزید خبریں

Back to top button