لاہور: فیصل ٹاؤن میں گھر سے دو کم عمر بہنوں کی لاشیں برآمد، تفتیش جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک گھر سے دو کم عمر بہنوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بہنوں کی عمریں 17 اور 19 سال تھیں اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اہلخانہ لاشوں کے بارے میں کوئی خاطرخواہ جواب نہ دے سکے جس کے باعث واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



