ننکانہ صاحب،معروف سماجی کارکن روبینہ آصف کے بھائی کو قتل کر دیا گیا

ننکانہ صاحب ( نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے ) توحید آصف کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا افطاری کے بعد بچوں کے پیمپر لینے جانے والے کی لاش گھر آئی معروف خاتون سماجی کارکن روبینہ آصف کھرل کے بھائی کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب علاقہ تھانہ صدر ننکانہ کے گاؤں باقر واڑہ کے ممتاز زمیندار رائے آصف محمود کھرل کے جوان بیٹے توحید آصف کو قتل کر دیا گیا ہے مقتول گھر سے افطاری کے بعد بچوں کے پیمپر لینے قریب دوسرے گاؤں جا رہا تھا راستے میں نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول کے زیر استعمال موٹر سائیکل یاماہا اور موبائل فون وغیرہ موقع پر موجود ملے ہیں

پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور سب انسپکٹر یعقوب تفتیش کر رہے ہیں

مقتول مسلم لیگ نواز شعبہ خواتین ضلع ننکانہ صاحب کی صدر اور معروف خاتون سماجی کارکن روبینہ آصف کھرل کا بھائی تھا روبینہ آصف نے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔۔

مزید خبریں

Back to top button