میرپورخاص:شہریوں نے 2 موبائل چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دئیے

میرپورخاص (شاھدمیمن) نیو ٹاؤن کے علاقے میں دو موبائل چوروں کو شہریوں نے پکڑ زدوکوب کر دیا، شہریوں کے تشدد سے دو چور زخمی ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو تھانے منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق دو موبائل چوروں نے میرپورخاص کے علاقے بیلاڑو شاخ کے رہائشی امجد علی اور کاچھیلو فارم کے رہائشی امتیاز کو شہریوں نے موبائل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر زدوکوب کیا جس کی وجہ سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے اہل علاقہ نے ٹاون پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر چوروں کو سول اسپتال سے طبی امداد دینے کے بعد تھانے منتقل کیا پولیس کے مطابق مدعی جرواری شاخ کے علاقے چونا فیکٹری کی رہائشی خاتون وزیرہ نے شکایت کی کہ دونوں ملزمان نے اس کا موبائل چوری کرنے کی کوشش کی اس کے چیخنے پر شہریوں نے دونوں چوروں کو پکڑ مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو حوالات میں بند کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button