ہربنس پورہ: معمولی جھگڑے پر 17 سالہ نوجوان قتل، 5 ملزمان گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں اکیڈمی کے باہر معمولی جھگڑے پر ملزمان نے راڈ کے وار کرکے سترہ سال کے نوجوان کو قتل کردیا ۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے آہنی راڈ کے وار کرکے نوجوان کو شدید زخمی کیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللہ کی چند روز قبل اکیڈمی میں ملزمان کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ آج ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ اکیڈمی کے باہر عبداللہ پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن کا بیٹا تھا۔

نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button