لاہور: نواب ٹاون میں پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوس دو افراد نے شہری مسعود الحق کو یونیورسٹی کے باہر گن پوائنٹ پر روک کر زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ ملزمان نے خود کو سی سی ڈی کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقد رقم لوٹی۔ بعد ازاں ملزمان نے شہری کے اے ٹی ایم کارڈ سے قریبی بینک سے 95 ہزار روپے نکالے اور موبائل اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے ٹرانسفر کیے۔ شہری پر پولیس مقابلہ میں مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button