آسڑیلیا کا3فاسٹ بولرز آئی پی ایل میں بھیجنے سے انکار

میلبورن(جانوڈاٹ پی کے)کرکٹ آسڑیلیا نے فوری طورپر اپنے تین فاسٹ بولرز کو آئی پی ایل میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل کولوڈ منجمنٹ کے تحت آئی پی ایل کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
فاسٹ بولرز کا آئندہ سیزن کے باعث لوڈ منجمنٹ کا خیال رکھا جا رہا ہے،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل لوڈ مینجمنٹ کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔تینوں فاسٹ بولرز کی آئندہ ہفتوں کے دوران مانیٹرنگ کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔
ادھر فاسٹ بولر نیتھن ایلس دوبارہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو گئے،پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی مس کیا تھا۔


