سکھر:کمشنرعابد سلیم قریشی نے پہلے چیف سردار غلام محمد خان مہرآل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

سکھر (جانوڈاٹ پی کے) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے سکھر کے پی سی بی گراؤنڈ پر "پہلے چیف سردار غلام محمد خان مہر(مرحوم) آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ” کا بلے بازی کر کے افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر میر محمد کلہوڑو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد اخلاق میمن، صدرضلع کرکٹ ایسوسیئیشن آغا جاوید درانی و دیگر بھی موجود تھے۔
پی سی بی گراؤنڈ سکھر میں جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 40 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 20 ٹیمیں سکھر ریجن جبکہ 20 دیگر ٹیمیں سندھ بھر سے حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 15 فروری کو پی سی بی گراؤنڈ سکھر میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش خان مہر ہونگے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 2 لاکھ نقد انعام، رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
چیف سردار غلام محمد مہر آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ کی خاصیت ہر ٹیم کو ملک بھر سے دو (2) مہمان کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہوگی۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج سکھر کی یونین کرکٹ کلب اور خیرپور کی سہاگ سکسرز کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ یونین کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ اس موقع پر یونین کرکٹ کلب کے ہیٹرک کرنے والے مین آف دی میچ گیند باز اور کپتان مہروز کو 20 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔



