کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن ٹیم مینیجر کی تصدیق

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وطن واپس نہیں جارہا، ٹیم اپنا دورہ شیڈول کے مطابق مکمل کرے گی۔
یہ بات سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی ہے۔ سری لنکن ٹیم مینجر نے تصدیق کی کہ کوئی بھی پلیئر وطن واپس نہیں جارہا۔ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے۔
اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔



