پولیس کا مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،2500 سے زائد افراد زیرحراست

لاہور سے251 ،گوجرانوالہ سے135، شیخوپورہ سے178 اور سیالکوٹ سے128افراد کو حراست میں لیا گیا

لاہور(jano.pk)لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے 251 افراد ،گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178 اور سیالکوٹ سے 128 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

لاہور سے251 ،گوجرانوالہ سے135، شیخوپورہ سے178 اور سیالکوٹ سے128افراد کو حراست میں لیا گیا

گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں، مظاہرین کے حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید اور 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے شیخوپورہ میں 48 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button