سی پی او گوجرانوالہ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کے احکامات

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کی کھلی کچہریاں ،سرکل وزیرآباد میں مختلف تھانہ جات کا وزٹ سائلین کے مسائل سنے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے گذشتہ روز سرکل وزیرآباد آفس سمیت تھانہ سوہدرہ ،تھانہ صدر ،تھانہ سٹی اور تھانہ گکھڑ منڈی میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اس موقع پر اے ایس پی سرکل وزیرآباد فراست خان آفریدی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی غازی اورنگزیب ،ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ مختار احمد باجوہ ،ایس ایچ او تھانہ صدر فرحت چٹھہ اور ایس ایچ او تھانہ گکھڑ منڈی عثمان ورک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر گوجرانوالہ پولیس پوری طرح متحرک ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے گوجرانوالہ پولیس ہر امر بروئے کار لا رہی ہے ہمارا مقصد سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ہے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے سائلین کے مسائل خود سنے اور موقع پر ہی پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔۔ مختلف تھانہ جات میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پولیس حکام کے سامنے رکھے۔ موٹر سائیکل چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری و مال مسروقہ کی ریکوری نہ ہونے کے معاملات پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا اور فوری مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے شہریوں کی شکایات کو بغور سنا اور اے ایس پی فراست خان آفریدی کو ہدایت کی کہ تمام درخواست گزاروں کی فوری دادرسی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ چوری و جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے تھانوں میں موجود عملہ اور پولیس حکام سائلین سے مشفقانہ رویہ اختیار کریں اور سائلین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں



