سجاول قتل کیس میں 4 ملزمان کو سزائے موت، 2 کو عمر قید

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)پانچ سال قبل تھانہ لاڈیون کی حدود میں ونگائی برادری کے درمیان ہونے والے تصادم میں اشرف ولد غلام قادر ونگائی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

مقتول کے والد غلام قادر ونگائی کی مدعیت میں تھانہ لاڈیون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت سجاول کی عدالت میں جاری تھی۔

فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاول اشفاق احمد نظامانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان کو سزائے موت اور 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

سزائے موت پانے والے ملزمان میں آدم، انور، صدیق اور سارنگ ونگائی شامل ہیں، جبکہ گلو اور ظفر کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

کیس کی پیروی وکیل اعجاز جمانی اور سرکاری وکیل منور دایو نے کی۔

مزید خبریں

Back to top button