اوکاڑہ میں منشیات فروش کو 9 سال قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شبدیز اختر راجہ کی عدالت نے واجد علی منیر ولد منیر احمد سکنہ انوار شہید کالونی کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی بتایا گیا ہے کہ دوران گشت وپڑتال پولیس نے ملزم کو پل انوار شہید کالونی گرفتار کیا تھا جامعہ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 450 گرام چرس برآمد ہوئی تھی پولیس تھانہ سٹی رینالہ نے 3 جون 2025 مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا



