اوکاڑہ میں بیٹی کی پیدائش پر طلاق دینے والے شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) عدالت نے بیٹی کی پیدائش پر طلاق دینے والے کو کوڑوں کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ رانا خلیل احمد خان کی عدالت نے محمد بوٹا ولد شفیق احمد سکنہ محبوب ٹاؤن کو 80 کوڑے مارنے کی سزا کا حکم سنایا ہے محمد بوٹا نے اپنی بیوی سے لڑکا پیدا کرنے کی خواہش کی تھی لیکن اس کی بیوی صوفیہ اسلم دختر محمد اسلم سکنہ محبوب ٹاؤن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس پر اس کے شوہر نے اس بچی کو اپنی ولدیت دینے سے انکار کر دیا اور اپنی بیوی پر الزام عائد کر دیا کہ یہ بچی اس کی نہیں بلکہ غیر مردوں سے نا جائز تعلقات کا شاخسانہ ہے اور اسے طلاق دے دی جس پر صوفیہ بی بی نے سینئر وکیل نیئر اقبال لکھوی کے ذریعے مقامی عدالت میں کیس فائل کر دیا نیئر اقبال لکھوی ایڈووکیٹ کے مطابق مقامی عدالت نے ان کا کیس خارج کر دیا جس پر شریعت کورٹ سے رجوع کیا گیا شریعت کورٹ کی ڈائریکشن پر مقامی عدالت میں از سر نو کیس ٹرائل ہوا بتا گیا ہے کہ صوفیہ بی بی اور محمد بوٹا کی شادی 26 فروری 2023 ء کو انجام پائی تھی 16 جنوری 2024ء کو بیٹی عنائیہ پیدا ہوئی میڈیکل رپورٹ میں بیٹی اطلاع پر اس کے خاوند محمد بوٹا نے اپنی بیوی صوفیہ بی بی کو گھر سے نکال دیا تھا



