عدالت کا منشیات کیس میں بڑا فیصلہ، ملزم کو 9 سال قید کی سزا

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )عدالت نے مجرم عمران کو 9 سال قید کی سزا سنا دی شبریز اختر راجہ ایڈیشنل سیشن جج رینالہ نے مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا
جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی مجرم کو تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے گرفتار کر کے 02 پیکٹ چرس برآمد کی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا ہے کہ لیگل ٹیم جدید سائنس سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے



