عدالتی کیسز کے بروقت جوابات یقینی بنائیں تاکہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جا سکے ، کمشنر میرپورخاص کی ہدایت

ميرپورخاص (شاھدمیمن) کمشنر جلال الدین مہر نے کہا ہے سول کورٹس اور ہائیکورٹ کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے جوابات وقت پر اور مکمل طور پر جمع کروائے جائیں تاکہ حکومت سندھ کی جانب سے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جا سکے یہ بات انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں عدالتوں میں زیر التواء سرکاری محکموں کے کیسز کے حوالے سے متعلقہ افسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی اٹارنی سید آفتاب حسین شاہ نے کمشنر آفس میں اجلاس میں بتایا کہ 32 محکمہ ہیں جن کے کیسز مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر، ایڈیشنل کمشنر بشارت حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ، ڈائریکٹر اسٹیوٹا اشفاق احمد میمن، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق احمد میمن، ڈائریکٹر نارا کینال شان ملاح، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور محمد سنائی، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود انور حسین خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد سلیم قائمحانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چیتن لاکھانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری اسکولز چمن منشا، ڈی ایس پی محمد اسلم جاگیرانی، اسسٹنٹ انجنيئر پبلک ہیلتھ راشد مری، اسسٹنٹ انجنئير ایل بی او ڈی، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر دوست محمد دستی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔



