بلوچستان: کوہلو میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد جہنم واصل، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

کوہلو(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے 25 دسمبر کو مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا سراغ لگایا تھا۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جبکہ علاقے میں ہندوستانی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



