کاؤنٹ ڈاؤن شروع،15دن جو سب کچھ بدل سکتے ہیں!

​لاہور(خصوصی تجزیاتی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے،جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کرنے کی حالیہ دھمکی نے عالمی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے۔ معظم فخر نے اپنے تازہ ترین تجزیے میں انکشاف کیا ہے کہ اگر بدھ کی صبح (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) تک کوئی امن معاہدہ طے نہ پایا، تو اگلے15دن پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں خام تیل کی قیمتیں 160 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جائیں گی، جس سے نہ صرف ایران بلکہ پوری عالمی معیشت مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔

​اس سنگین صورتحال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیان ایک بڑے موڑ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پیوٹن نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر واشنگٹن کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "تم آخر ہو کون؟ شاید اب وقت آگیا ہے کہ تمہیں یاد دلایا جائے کہ تمہاری اصل حیثیت کیا ہے۔” روسی صدر کے اس بیان کو ایران کی کھلی حمایت اور امریکہ کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تیسری عالمی جنگ کے سائے مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ‘وار روم’ میں موجودگی کی ویڈیو نے واضح کر دیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام اب براہِ راست ان کے کنٹرول میں ہے اور ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، جس میں ابنائے ہرمز کے ساتھ ساتھ ابنائے باب المندب کی بندش اور زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو اڑانا بھی شامل ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button