اوکاڑہ :بنگلہ گوگیرہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا منصوبہ کرپشن کی نذر، بارش سے کروڑوں کی دیوار گر گئی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں / جانوڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ کے تاریخی قصبہ بنگلہ گوگیرہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول جیسا شاندار منصوبہ تعمیر کے آغاز پر کرپشن کی نذر ہو گیا بَارش نے کروڑوں روپے کی دیوار کو زمین بوس کر دیا بنگلہ گوگیرہ میں ڈی پی ایس کی بلڈنگ کے لئے بڑی تگ و دو کے بعد فنڈز منظور ہوئے مبینہ طور پر تقریبا 8 ایکڑ پر محیط یہاں بلڈنگ کی تعمیر کے لیے ایک ریٹائرڈ ملازم ( اوور سیئر) نے ٹھیکہ حاصل کر لیا اور چار دیواری بنا ڈالی گذشتہ روز چند منٹ کی بارش سے چار دیواری کے زیادہ تر حصہ زمین بوس ہو گیا جبکہ کافی زیادہ دیوار ٹیڑھی ہو گئی مقامی حلقے حیران ہیں کہ اگر بارش کی وجہ سے یہ کرپشن بے نقاب نہ ہوتی تو بچوں اور بچیوں کے لیے یہ کسی سانحہ کا سبب بن جاتی موصوف ٹھیکدار کے بااثر ہونے کی بنیاد پر سرعام کہہ رہا ہے یہ معمولی بات ہے کچھ نہیں ہوتا یہ سب چلتا ہے ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ نے اس کھلی کرپشن کا نوٹس تک تا حال نہیں لیا علم دوست حلقوں نے چوہدری ندیم عباس ربیرہ ایم این اے اور چوہدری غلام رضا ربیرہ ایم پی اے سے اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔



