خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویہ، وکیل کو توہینِ عدالت میں 6 ماہ قید کی سزا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر پشاور ہائیکورٹ نے ایک وکیل کو توہینِ عدالت کے مقدمے میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسداللہ کے خلاف فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا، نامناسب زبان استعمال کی اور من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، جو عدالتی وقار کے منافی ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے مزید کہا کہ وکیل کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونا بھی توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے، جس پر سزا سنانا ناگزیر ہو گیا۔



