وفاقی آئینی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، وکلا سپریم کورٹ سے پہلے یہاں پیش ہوں، جسٹس حسن اظہر رضوی کے ریمارکس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں وکیل کی حاضری کو ترجیح دینے پر سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔ دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے واضح ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے اور یہ طرزِ عمل درست نہیں کہ وکیل یہاں پیش ہونے کے بجائے سپریم کورٹ میں حاضری دے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ہدایت کی کہ وکلاء سب سے پہلے آئینی عدالت میں پیش ہوں، آئندہ اگر وکیل غیر حاضر رہا تو مقدمہ خارج کر دیا جائے گا۔

یہ ریمارکس جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے ایک پراپرٹی تنازعہ کیس کی سماعت کے دوران دیے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ نور اعوان کی غیر حاضری پر بھی سخت نوٹس لیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کی کارروائی کو نظرانداز کرنا عدالتی نظم و ضبط کے خلاف ہے اور اس رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button